اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ پاکستانی صوبے بلوچستان کے سرحدی علاقے چاغی کے ڈپٹی کمیشنر نے کہا ہے اربعین امام حسین علیہ السلام کے موقع پر تفتان بارڈر کے راستے ایران جانے والے 30 ہزار سے زائد افراد میں سے 15 ہزار افراد کو کلئیرنس کے بعد ایران روانہ کر دیا گیا.
انہوں نے مزيد كہا كہ پہلي بار اتني بڑي تعداد ميں زائرين تفتان پہنچے ہيں اس كے لئے ايف آئي اے كا اضافي عملہ كام كر رہا ہے.
اس موقع پر انہوں نے مزيد كہا كہ آئندہ دو دنوں ميں مزيد 7 سے 8 ہزار افراد كي كلئيرنس ہو جائے گي.
دوسري طرف زائرين كا كہنا ہے كہ انہيں كھانے كي چيزيں حاصل كرنے ميں مشكلات كا سامنا ہے جبكہ مبينہ طور پر پيسے لے كر اميگريشن كي جارہي ہے.
ليويز حكام نے وضاحت كرتے ہوئے كہا كہ پاك ايران سرحد پر واقع اميگريشن آفس رات گئے تك كام كر رہا ہے ليكن ايك وقت ميں 30 ہزار سے زائد افراد كي موجودگي سے آجانے سے كليئر كرنے ميں وقت لگتا ہے.
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲